اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کوہوگی ترجمان وزارت مذہبی امور
سعودی عرب نے پاکستان کو مزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا تھا
ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو صبح 10 بجے ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق اضافی حج کوٹے کی قرعہ اندازی 3 جون کو ہوگی۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے اور ان خوش نصیبوں کے لیے قرعہ اندازی پیرکی صبح 10 بجے ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزار دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کومزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا تھا۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔