فلم بے شرم کا نیا ویڈیو گانا تیرے محلے ریلیز کردیا گیا

گانے میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔


ویب ڈیسک August 29, 2013
گانے میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔

PESHAWAR: بالی وڈ کی نئی فلم بے شرم کا نیا ویڈیو گانا "تیرے محلے" ریلیز کردیا گیا۔

گانے تیرے محلے میں ممتا شرما اور ایشوریا نیگم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ گانے کی موسیقی لالیت پنڈیت نے ترتیب دی ہے، گانے میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلم بے شرم میں رنبیر کپور کے ساتھ نیتو سنگھ اور رشی کپور اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، فلم میں رنبیر کپور ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں، جو ایک چور ہوتا ہے اور کافی محنت کے بعد پولیس اسے پکڑنے میں کامیاب ہوجاتی ہے، مزاح سے بھرپور فلم بے شرم 2 اکتوبر 2013 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں