حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی آصف زرداری

اپوزیشن عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی، زرداری


ویب ڈیسک May 30, 2019
اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، آصف زرداری فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی۔

نیب ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد سابق صدرآصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، اس حکومت نے عوام کا کھانا پینا چھین لیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، اپوزیشن اکٹھے ہوکر عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے، ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ مختلف اہداف ہیں۔

آصف زرداری اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق سوال پر خاموش رہے جب کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے سوال پربھی کوئی جواب نہیں دیا اورمنہ پرانگلی رکھ کرچپ رہنے کا اشارہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |