دوسرا ون ڈے پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے برائن ویٹوری نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پراسپر اٹسیا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو جیت کے لئے 300 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔


ہرارے اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 136 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمر امین نے بھی 59 رنز بنا کر ٹیم کے بڑے ٹوٹل میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید 32، احمد شہزاد 5 اور کپتان مصباح الحق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن ویٹوری نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پراسپر اٹسیا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
Load Next Story