اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد ہی شام کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے دفتر خارجہ
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے پرعزم ہیں، شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی،دفتر خارجہ
PESHAWAR:
ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر افسوس ہے، شام کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔
اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ایل او سی کی خلاف ورزی سے بھارت سے تعلقات متاثر ہوں گے، بھارت سے ٹریک ٹو سفارت کاری کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی کے لئے پرعزم ہے جبکہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مکمل تعاون کرے گا۔