جعلی اکاوٴنٹس کیس آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع
نیب نے آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاوٴنٹس کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب نے جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا۔ جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے کھولنے اور ٹرانزیکشنز کا وقت کون سا ہے؟۔
نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 2014 اور 2015 کے دوران یہ اکاوٴنٹس کھولے گئے اور آپریٹ ہوئے، یہ تہہ در تہہ انتہائی پوشیدہ پیسوں کی منتقلی کا بھیانک جرم ہے، جعلی اکاؤنٹس کسی دوسرے شخص کے نام اصل بینفشری کو ظاہر کیے بغیر بنائے گئے، ہولڈر کی مرضی کے بغیر جو اکاؤنٹس کھولے اور چلائے جائیں وہ جعلی اکاؤنٹ ہیں۔
عدالت نے سماعت کے بعد آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکلا جواب الجواب جمع کرائیں۔