مہوش حیات نے نریندر مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
وزیراعظم عمران خان کو مودی کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہ کرنے کی خبر نے بہت مایوس کیا، مہوش حیات
نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر مودی اوربھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نریندرمودی بھارتی لوک سبھا کے انتخابات جیت کرایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان کوشرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں، تاہم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔ مودی اوربی جے پی کے اس انتہا پسندانہ رویے کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنائے جاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو تقریب میں مدعونہ کرکے مودی نے اپنے ہمسائے سے تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوادیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اس خبرنے مجھے بہت مایوس کیا، یہی وہ موقع تھا جب ہمارے ہمسائے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش سے متفق ہو کر دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتے تھے۔ ہمارے (دونوں ممالک کے) درمیان تاریخ بہت پرانی ہے، لیکن یہ ایک نیا آغازہوسکتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مہوش نے''امن کو موقع دیں'' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
واضح رہے یہ پہلی بارنہیں ہے کہ جب مہوش حیات نے بھارتی پالیسیوں اوربھارتیوں کے رویے کو تنقید کانشانہ بنایا ہواس سے قبل اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کرنے کے فیصلے کو بھی مہوش نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔