
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں، تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور سیلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے۔
As mentioned in my press conference yesterday govt attack on democracy & judiciary continue. Honorable additional attorney general has resigned in protest. PTI wants selected govt, selected judiciary & selected media. all power must pass to the people or everything will perish. https://t.co/OLG6GhljAk
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 30, 2019
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، تمام اختیارات عوام کو منتقل کیا جائے ورنہ سب برباد ہو جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں رکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا اور ان ججز میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔