حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری            

تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور میڈیا چاہتی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک May 30, 2019
تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور میڈیا چاہتی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

ISLAMABAD: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں، تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور سیلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے۔



بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، تمام اختیارات عوام کو منتقل کیا جائے ورنہ سب برباد ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں رکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا اور ان ججز میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں