سیلزٹیکس وایف ای ڈی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30اگست تک توسیع

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے پیر کو نوٹیفکیشن نمبر 3(9)ST-L&P/2010 جاری کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے پیر کو نوٹیفکیشن نمبر 3(9)ST-L&P/2010 جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجربرادری کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے جولائی2012 کے ٹیکس مدت کے لیے سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائزڈیوٹی گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں30 اگست2012 تک توسیع کردی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے پیر کو نوٹیفکیشن نمبر 3(9)ST-L&P/2010 جاری کردیا گیا ہے۔


جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے تاجربرادری بالخصوص ٹیکس دہندگان کی سہولت کی غرض سے سیلز ٹیکس ایکٹ مجریہ1990 کی شق74 اور ایف ای ڈی ایکٹ مجریہ2005 کی شق43 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ٹیکس وڈیوٹی کے گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے،

اس اقدام سے متعلق ایف بی آر نے وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لارج ٹیکس پیرز یونٹس، ریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنران، سی ای او پرال، ممبران ایف اے ٹی ای اور سیکریٹری ایف بی آر کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
Load Next Story