کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے خطیب سمیت 5 افراد جاں بحق

جمشید کوارٹر میں خطیب کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا جب وہ مسجدسےمتصل اپنے دفتر میں موجود تھے


ویب ڈیسک August 29, 2013
جمشید کوارٹر میں خطیب کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا جب وہ مسجدسےمتصل اپنے دفتر میں موجود تھے فوٹو: فائل

شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے خطیب اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 2 کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر نمبر 3 میں رحمانیہ مسجد کے خطیب کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا جب وہ مسجد سے متصل اپنے دفتر میں موجود تھے، دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور ایک ملزم نے دفتر میں گھس کر مولانا پر فائرنگ کردی، پولیس کا کہنا ہے مولانا ندیم احمد فاروقی کو سینے پر3 گولیاں لگیں، انہیں فوری طورپر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دوسری جانب گارڈن سے پولیس کو ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، ماڑی پورمیں بھی ایک شخص کو گولیاں مارکر قتل کردیا گیا، جبکہ اورنگی ٹاؤن ساڑے 11 نمبر میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں بیٹھے مذہبی اور سیاسی جماعت کے 2 کارکنان جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان کارروائی کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موٹرسائیکل نمبر کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں