فحش مناظر سے شہرت پانے والی ملکا شراوت اور سنی لیون ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

ریئلٹی شو امریکی شو ’’دی بیچلر‘‘ کا بھارتی ورژن ہے جس میں 30 مردوں میں سے کسی ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک August 29, 2013
ملکہ شراوت فحش مناظراورسنی لیون پورن اسٹار کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں ۔ فوٹو: فائل

بولڈ مناظر پکچرائز کرانے والی ملکا شراوت اورپورن اسٹار سنی لیون ٹی وی ریئلٹی شو ''دی بیچلوریٹ انڈیا-میرے خیالوں کی ملکہ'' میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

ریئلٹی شو امریکی شو ''دی بیچلر'' کا بھارتی ورژن ہے جس کے لئے ملکا شراوت نے شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ سنی لیون آئندہ کچھ دنوں میں راجھستان کے شہر اودے پور جائیں گی جہاں دونوں اداکارائیں شو میں حصہ لینے والے 30 مردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گی جسے شو کا فاتح قرار دیا جائے گا، ریئلٹی شو پیش کرنے والے ایس او ایل پراڈکشنز نے بھارتی چینل پر اس کو پیش کرنے کے لئے اجازت حاصل کرلی ہے جس کی میزبانی اداکار روہت رائے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں