پیٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول

وزارت خزانہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی


ویب ڈیسک May 30, 2019
نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔ فوٹو:فائل

اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے کی تجویز دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اور اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے، جس کے تحت یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے بڑھا کر نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے بڑھا کر 116 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 69 پیسے بڑھا کر 98 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |