بھارت کا انڈین مجاہدین کے سربراہ احمد عرف یاسین بھٹکل کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

یاسین بھٹکل کو ریاست بہار میں نیپال سے ملحقہ سرحدی علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے، بھارتی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 29, 2013
یاسین بھٹکل کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے اور انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، فوٹو : ایف ایف پی

لاہور: بھارتی حکومت نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث تنظیم انڈین مجاہدین کے بانی احمد عرف یاسین بھٹکل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد عرف یاسین بھٹکل کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ریاست بہار میں نیپال سے ملحقہ سرحدی علاقے سے حراست میں لیا گیا ، بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے یاسین بھٹکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک بہار پولیس کی تحویل میں ہے جہاں اس سے ریاست میں موجود دیگر ساتھیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یاسین بھٹکل کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے اور انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے تاہم وہ بھارت کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور ان گی گرفتاری میں تعاون پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا،2008 میں انہیں کولکتہ پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا جس میں ان کی ضمانت ہوگئی تھی،۔

بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ یاسین بھٹکل نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر انڈین مجاہدین نامی تنظیم کی داغ بیل ڈالی جس پر نئی دہلی، حیدر آباددکن اور دیگر بھارتی شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں