
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہو جائے گی۔
عرفان کھوکھر نے بتایا کہ قیمت میں کمی سے گھریلو سیلنڈر 180 روپے اور کمرشل سیلنڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق بھی آج رات سے ہی ہوگا۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہے، اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔