نوازشریف کی طبیعت خراب ہے انہیں 3 بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا مریم نواز
نوازشریف کی تاکید ہےکہ کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں 3 بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بتایا ہے کہ آج نوازشریف سے ملاقات کے دوران پتہ چلا کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں 3 بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا، لیکن نوازشریف نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے، یہ معاملہ اب اللّہ اور ان کے درمیان ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایک ذریعے سے پتہ چلا کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، پورا ہفتہ کوشششوں کے باوجود بھی نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات "اوپر" سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے اور کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟۔