کوئٹہ میں پولیس وین پرحملہ جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا

حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس


ویب ڈیسک May 30, 2019
حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

QUETTA: میکانگی روڈ پر پولیس وین پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میکانگی روڈ پر پولیس وین پر دہشت گرد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے حملہ آور کے جسم کے ساتھ بارودی مواد بندھا ہوا تھا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں