رنبیر کے ساتھ کترینہ کو نازیبا حرکات سے بازرہنا چاہئےدپیکا پڈوکون

دپیکا اپنا منہ بند کر لیں کیونکہ وہ خود بھی اس کشتی کی سوار رہی ہیں،کترینہ کیف کا جواب


ویب ڈیسک August 29, 2013

بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکارہ دپیکا پڈکون کے درمیان آج کل زنبیر کپور کے معاملے پر کافی گرما گرمی پائی جارہی ہے۔


رنبیر کپور دپیکا پڈکون کے سابق بوائے فرینڈ تھے اور آجکل اکثر کترینہ کیف کے ساتھ ڈیٹ پر دیکھے جاتے ہیں۔ حال ہی میں کترینہ اور رنبیر کو ابیزا اورسری لنکا کے ساحل پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پر دپیکا پڈ کون نے رنبیر اور کترینہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان حرکات سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی کترینہ کیف کے ساتھ ساحل پر ڈیٹ والی تصاویر جب اخبارات کی زینت بنی تو دپیکا پڈ کون شدید غصے میں آ گئیں اور اپنے سابق بوائے فرینڈ اور کترینہ کپور کو سبق سکھانے کے لئے باقاعدہ ایک پریس کانفرنس کر ڈالی۔


دپیکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکات انہوں نے کبھی نہیں کی، اگر آپ ایک اداکار یا مشہور شخصیت ہیں تو آپ کو اس طرح کی نا زیبا حرکات سے باز رہنا چا ہیئے اور اس قسم کی تصاویر سامنے آنے کے بعد آپ کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹھرا سکتے۔ اگر میں ایک مشہور شخصیت ہو ں اور لوگ مجھے کسی کے ساتھ ڈیٹ مارتے ہوئے پکڑ لیں تو مجھے اس قسم کی حرکات سے احتیاط کرنی چاہیئے۔


دپیکا کے اس بیان پر کترینہ بھی شدید غصے میں آگئیں اور اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب اور فلمی حلقے سے یہ کہتی پھر رہی ہیں کہ دپیکا کو اپنے بیان سے خود سیکھنا چاہیئے،کترینہ کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ بالی وڈ بار بی ڈول کی جانب سے یہ پیغام دپیکا کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ اپنا منہ بند کر لیں کیونکہ وہ خود بھی اس کشتی کی سوار رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں