پی پی 150 میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی الیکشن کمیشن

ووٹوں کی دوبارہ گنتی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے نمائندوں کی موجودگی میں کرائی جائے گی


ویب ڈیسک August 29, 2013

الیکشن کمیشن پنجاب نے پی پی 150 میں ضمنی انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے 2 سے 4 ستمبر تک کا وقت مقرر کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی اس نشست پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے نمائندوں کی موجودگی میں کرائی جائے گی، جس کے بعد نتیجے کی رپورٹ اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے کامیاب امیدوار کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے دھاندلی کے خلاف احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی 150 میں دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں