
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ اداہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھِی عمرہ ادا کیا۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی۔
گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم پہلے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اورمسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔