نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے بیانات قلمبند کروائے ہیں، نیب


ویب ڈیسک May 31, 2019
خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے بیانات قلمبند کروائے ہیں، نیب فوٹو:ٖفائل

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔

ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ندیم ضیا، عمر ضیا، اور فرخان علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق پیراگون سوسائٹی میں 93.6 فیصد شیئرز کے مالک خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور ندیم ضیا ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ اور خواجہ سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مالی فوائد حاصل کئے، خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں