خروٹ آباد واقعے کے مرکزی کردار اے ایس آئی رضا خان کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق

خروٹ آباد واقعے کے مر کزی کردار اور سابق ای ایس آئی رضا خان کو کوئٹہ میں فائرنگ جان بحق کر دیا گیا


ویب ڈیسک August 30, 2013
اے ایس آئی رضا خان کو کلی مبارک میں ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو؛ فائل

خروٹ آباد واقعے کے مر کزی کردار اور سابق اے ایس آئی رضا خان کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔


خروٹ آباد واقعے کے مرکزی کردار اور سابق اے ایس آئی رضا خان کو کلی مبارک میں ان کے گھر کے قریب گھات لگائے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا جس سے رضا خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔


واضح رہے کہ رضا خان کو مئی 2011 میں خروٹ آباد کے جعلی مقابلے میں چیچن باشندوں کو ہلاک کرنےپر برطرف کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں