دوسروں کو چور چور کہنے والے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی مریم نواز

عدل و انصاف فقط حشرپرموقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک May 31, 2019
جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑرہا ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو انشاءاللہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

حرم کعبہ کے باہر وزیراعظم عمران خان پر ہونے والی نعرے بازی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف فقط حش رپرموقوف نہیں، زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی یہی نظام قدرت ہے، جھوٹے اور بہتان باز کو کیا کچھ سننا پڑرہا ہے، ابھی تو آغاز ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں