سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پورے ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان

یہ فیصلہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، ترجمان


Business Reporter May 31, 2019
یہ فیصلہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، ترجمان (فوٹو: فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الفطر کے باعث سندھ بھر میں آئندہ پورے ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق عیدالفطر کے باعث ایس ایس جی سی حکام نے 3 جون تا 9 جون پیر تا اتوار صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس بندش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں