کے الیکٹرک کا عید کی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

شکایت کی صورت میں صارفین 118 کال سینٹر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کے ای لائیو موبائل ایپ پر رجوع کرسکتے ہیں

شکایت کی صورت میں صارفین 118 کال سینٹر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کے ای لائیو موبائل ایپ پر رجوع کرسکتے ہیں (فوٹو؛ فائل)

کے الیکٹرک نے عید کی چھٹیوں میں رہائشی صارفین کے لیے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے کے لیے ادارہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائے گا اور تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران عملہ علاقائی فالٹ کی بروقت درستی کے لیے ہر وقت موجود رہے گا، صارفین بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کے ای لائیو موبائل ایپ پر رجوع کرسکتے ہیں۔
Load Next Story