اسٹوکس نے 23 سال بعد دوسری بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کا اعزاز حاصل کر لیا

جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی میچ میں انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 89 رنز بنانے کے بعد ایک شاندار کیچ تھاما
اسٹوکس نے 23 سال بعد دوسری بہترین آل رائونڈ پرفارمنس کا اعزاز حاصل کر لیا
فوٹو : فائلاسٹوکس نے 23 سال بعد دوسری بہترین آل رائونڈ پرفارمنس کا اعزاز حاصل کر لیا
فوٹو : فائل

اسٹوکس نے 23 سال بعد دوسری بہترین آل رائونڈ پرفارمنس کا اعزاز حاصل کر لیا فوٹو : فائل

بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ میں23 سال بعد دوسری بہترین آل رائونڈ پرفارمنس کا اعزاز حاصل کر لیا۔


جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی میچ میں انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 89 رنز بنانے کے بعد ایک شاندار کیچ تھاما، اس کے ساتھ 12 رنز دے کر2 وکٹیں بھی اپنے نام کیں، میزبان الیون نے یکطرفہ مقابلہ 104 رنز سے جیت لیا، ان سے قبل ورلڈ کپ مقابلوں میں ایسی عمدہ پرفارمنس سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا نے پیش کی تھی۔

انھوں نے 1996 میں آسٹریلیا کیخلاف فائنل میں 107 رنز ناٹ آؤٹ بنانے سے قبل 3 وکٹیں لیں اور2 کیچز بھی تھامے،پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹوکس ورلڈ کپ میچ میں 89 رنز بناکر دوسرے کامیاب انگلش بیٹسمین بنے، ان سے قبل 2007 کے ایڈیشن میں آئرلینڈ کیخلاف پال کولنگ ووڈ نے اسی نمبر پر کھیلتے ہوئے 90رنز اسکور کیے تھے۔
Load Next Story