اسمتھ اوروارنرپرفقرے بازی نہ کریں کوچ کی انگلش شائقین سے درخواست

انگلینڈ سے وارم اپ میچ میں ’ چیٹرچیٹر ‘ کے نعرے سننا پڑے تھے


AFP June 01, 2019
انگلینڈ سے وارم اپ میچ میں ’ چیٹرچیٹر ‘ کے نعرے سننا پڑے تھے: فوٹو : فائل

آسٹریلوی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اسٹار پلیئرز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی حمایت میں سامنے آگئے۔

انھوں نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ دونوں پلیئرز پرورلڈ کپ کے دوران فقرے بازی سے گریز کریں، انھیں انگلینڈ سے وارم اپ میچ میں ' چیٹرچیٹر ' کے نعرے سننا پڑے تھے، لینگر نے شائقین سے کہا کہ مجھے امید ہے وہ پلیئرز کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دوبارہ ایسے نعرے نہیں لگائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔