کراچی میں کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے بھی وارداتوں میں کھلونا پستول استعمال کیا جاتا ہے، پولیس


Staff Reporter June 01, 2019
کراچی: کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم فوٹو : فائل

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ تینوں زونل ڈی آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ تینوں زونل ڈی آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں کھلونا پستول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے بھی وارداتوں میں کھلونا پستول استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بچے کھیل کے دوران چھرے والی کھلونا پستول کا استعمال کرتے ہیں جس سے نقصان ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں