وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ملاقات میں سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سےعملدرآمد پر اتفاق


ویب ڈیسک June 01, 2019
وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات او آئی سی سربراہ اجلاس کےسائیڈ لائنزپر ہوئی: فوٹو : ٹویٹر

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اوآئی سی سمٹ کے موقع پرسائیڈلائن پرہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی سے استقبال کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پرمہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔



ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی ولی عہد کے فروری 2019 کودورہ پاکستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کو تیز کرنے پراتفاق کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی موخر ادائیگیوں کی سہولت کی فراہم پر بھی شکریہ ادا کیا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں