سوات 20 برس بعد آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ کا آغاز
3 روزہ ایونٹ میں 200 گالفرز ایکشن میں نظر آئیں گے، سخت سیکیورٹی انتظامات
سوات میں 20 برس بعد پہلے آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،کبل کے کیڈرگرائونڈ پر جمعرات کو شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاح آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر اعجاز نے کیا۔
ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 200 گالفرز شرکت کررہے ہیں، ان میں 54 پروفیشنل،27 سینئر پروفیشنل، 45 امیچر اور7 سینئر امیچر شامل ہیں۔ مقابلوں کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ خیبر پختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل(ر) شہادت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ1964 میں سابق گورنر اور سوات کے ولی میاں گل اورنگزیب کی جانب سے تعمیر کردہ گالف کلب نے 1992 تک متعدد ٹورنامنٹس کی میزبانی کا اعزاز پایا، گذشتہ چند برسوں سے علاقے میں شدت پسندی اور دیگر مسائل کے باعث قومی سطح کا کوئی ایونٹ منعقد نہیں ہو سکا لیکن اب کلب کو فوج کی مدد سے بحال کر دیا گیا ہے،انھوں نے کہاکہ122ایکٹر پر محیط صوبے کے سب سے بڑے گالف کورس پر مقابلوں کے انعقاد سے علاقے میں زندگی کے معمول کی جانب لوٹنے کی نشان دہی ہوتی ہے۔
کورس آفیشلز کے مطابق گذشتہ تین سال سے سوات میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی وجہ سے کیڈر کورس کی حالت کافی خراب ہوچکی تھی مگر پاک فوج نے اسے دوبارہ درست حالت میں لاتے ہوئے آل پاکستان ایونٹ کے انعقاد میں کافی مدد فراہم کی۔ آفیشلز کا کہنا ہے کہ اب کورس مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار اور امید کی جارہی ہے کہ ہر سال یہاں قومی لیول کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سوات کے ڈپٹی کمشنر سید امتیاز حسین پُر امید ہیں کہ ایونٹ کے انعقاد سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کے آغاز میں مدد ملے گی، انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم بین الاقوامی برادری کو مثبت تاثر دے رہے ہیں کہ سوات میں حالات معمول پر آچکے، ہم دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں آ کر علاقے کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔