پاکستان کسی مسلک کانہیں تمام پاکستانیوں کاہےالطاف حسین

میری کوشش ہے ملک توڑنے کی سازشوں کوناکام بنایاجائے،جلدعلماکااجتماع منعقدکیاجائیگا


Express Desk August 28, 2012
میری کوشش ہے ملک توڑنے کی سازشوں کوناکام بنایاجائے،جلدعلماکااجتماع منعقدکیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کسی ایک مسلک کانہیں بلکہ تمام فقہوں،مسالک اورتمام مذاہب کے ماننے والے پاکستانیوںکاہے۔میں کسی ایک فقہ یامسلک کی حمایت نہیں کررہابلکہ ظلم کے خلاف آوازبلندکررہاہوں اورمیری کوشش ہے کہ پاکستان کوتوڑنے کی سازشوں کوناکام بنایاجائے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہارآج ملتان میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر اہل تشیع علمائے کرام، ملتان کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں ، زاکرین اور مختلف انجمنوں کے عہدیداروںکے وفد سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملتان کایہ نمائندہ وفد اہل تشیع کمیونٹی کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھرپوراندازمیں آوازاحتجاج بلندکرنے اوراتحادبین المسلمین کیلیے الطاف حسین کی کوششوں پر ان کاشکریہ اداکرنے آیاتھا۔ الطاف حسین نے کہاکہ میں نے شروع دن سے شیعہ سنی اتحاداورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے کوششیںکی ہیں، ملک میں جہاں ظلم ہوگا الطا ف حسین کی آوازاس مظلوم کے حق میں ضروربلندہوگی چاہے اس کے نتائج کتنے ہی بھیانک ہوں،

انھوںنے کہاکہ میں نے تاریخی حقائق کے ذریعے ثابت کیاہے کہ بانی پاکستان قائداعظم کا مسلک خوجہ شیعہ اثنائے عشری تھا لہٰذا شیعہ ہونے کی بنیادپر کسی پاکستانی کاقتل قائداعظم کاقتل ہے اورقائداعظم کا قتل پاکستان کوقتل کرنے کے مترادف ہے۔ میں نے قائداعظم کے مسلک کے بارے میں جوحقائق بیان کیے ہیں اگرکوئی انھیں غلط ثابت کردے تومیں سولی پر چڑھنے کیلیے تیارہوں۔ انھوںنے کہاکہ میری کوشش ہے کہ شیعہ سنی، تمام فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام کے درمیان اتحادویکجہتی ہو،سب آپس میں ایک دوسرے کوبرداشت کریں۔

انھوں نے تمام علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورپاکستان کی سلامتی وبقاء کیلیے ایم کیوایم کی کوششوں میں ساتھ دیں۔ انھوں نے بتایاکہ اتحادبین المسلمین کے سلسلے میں جلدہی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کااجتماع منعقد کیاجائے گا۔اس موقع پرعلمائے کرام نے بھی الطا ف حسین سے گفتگوکی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے ان کی کوششوں کوسراہا اوراس سلسلے میں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔

وفدمیں مخدوم اسد عباس شاہ ،مخدوم سیدزاہدحسین شمسی،مخدوم عباس رضا مشہدی،مخدوم حسن رضا،سلمان احمد،انجمن وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری مولانا اقتدارحسین نقوی، سید شوکت رضابخاری،قاضی غضنفر حسین اعوان ، نادرحسین علوی ، غلام عباس بلوچ،سلیم عباس صدیقی، سیدقاسم حسین شاہ، حاجی محمد اصغرمحمود، صادق حسین اورایم شہزاد شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں