امریکا میں سرکاری عمارت کے اندر فائرنگ سے 13 افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک June 01, 2019
حملہ آور شہر کے سرکاری تعمیرات کے محکمے کا ملازم رہ چکا تھا، مقامی حکام فوٹو: فائل

امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے سرکاری عمارت میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے ساحلی شہر ورجینیا بیچ میں واقع عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کی عمارت میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت کا محاصرہ کرلیا اور 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں حملہ آور کو ہلاک کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ملزم میونسپلٹی کا ایک ناراض ملازم تھا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 3 زخمی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، تینوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ حملہ آور ناراض سرکاری ملازم کے حوالے سے بھی میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔