پنجاب کے مختلف علاقوں سے اشتہاری خاتون سمیت 9 انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے پاسپورٹ سیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک June 01, 2019
انسانی اسمگلروں کی گرفتاریاں پنجاب کے مختلف اضلاع سے عمل میں آئی ہیں فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے ایک اشتہاری خاتون سمیت 9 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل خاں میو کی سربراہی میں اشتہاری خاتون انسانی اسمگلر شفقت بی بی کو گرفتار کرلیا ہے جو سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور کر انہیں بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیتی تھی خاتون انسانی اسمگلر عرصہ دراز سے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کو مطلوب تھی۔
دیگر اشتہاری انسانی اسمگلروں میں ذیشان ساجد، مظہر اقبال، محمد شہباز، محمد وزیر، شاہد ، سرفراز احمد، محمد رفیق اور فیض الرحمان شامل ہیں، یہ گرفتاریاں پنجاب کے مختلف اضلاع سے عمل میں آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔