ایف بی آر بیوٹی پارلرز کے خلاف متحرک ہوگیا

آر ٹی آوز نے قابل ٹیکس آمدنی کے حامل غیررجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کی فہرست مرتب کرلی


Staff Reporter June 01, 2019
آر ٹی آوز نے قابل ٹیکس آمدنی کے حامل غیررجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کی فہرست مرتب کرلی فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف متحرک ہوگیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع مہم کے تحت آر ٹی آوز نے قابل ٹیکس آمدنی کے حامل غیررجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کی فہرست مرتب کرلی ہے اور ابتدائی طورپر500 بیوٹی پارلرزکو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملک میں بیوٹی پارلر اور سیلون کا کاروبار وسعت اختیار کرتا جارہا ہے اور بیوٹی پارلرز کی ایک بڑی تعداد کی آمدنی بھی قابل ٹیکس ہے لیکن قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود وہ تاحال ٹیکس نیٹ سے باہرہیں یا پھر بھاری آمدنی کمانےکے باوجود وہ انتہائی معمولی ٹیکسوں کی ادائیگیاں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عیدکے موقع اور شادی بیاہ کے سیزن میں بیوٹی پارلرزاپنی خدمات کا من مانا معاوضہ لیتے ہیں جبکہ پوش علاقوں میں قائم بیوٹی پارلرز سال بھربھاری آمدنی حاصل کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔