کرکٹ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 137 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا


ویب ڈیسک June 01, 2019
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا 137 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں پورا کرلیا۔ سری لنکا کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے سری لنکا کا ہدف پورا کرلیا، مارٹن گپٹل نے 73 اور کولن منرو نے 58 رنز بنائے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور کیوی بولرز نے صرف 136 رنز پر ہی آئی لینڈرز کی پوری ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔

سری لنکا کی جانب سے اننگزکا آغاز تھریمانے اور کرونارتھنے نے کیا تاہم صرف 4 رنز بنانے کے بعد تھریمانے آؤٹ ہوگئے، ون ڈاؤن آنے والے کوشل پریرا نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ صرف 29 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

اوپننگ کے لیے آنے والے کرونارتھنے نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم دوسرے اینڈ سے سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا، سری لنکا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے جب کہ 3 کھلاڑی بغیر کوئی کھاتہ کھولے واپس پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے صرف کرونارتھنے نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تھسارا پریرا نے 27 رنز بنائے جس کی بدولت سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 29.2 اوورز میں 136 رنز ہی بناسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |