آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دیکر ورلڈکپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنز نے 89 اور ایرون فنچ نے 66 رنز بنائے


ویب ڈیسک June 01, 2019
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنز نے 89 اور ایرون فنچ نے 66 رنز بنائے۔ فوٹو : فائل

کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

برسٹل میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،افغانستان کے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا، دونوں اوپنرز نے 96 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ایرون فنچ نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے عثمان خواجہ صرف 20 رنز بناسکے، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے باعث آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 34.5 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔

اس سے قبل افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، رحمت شاہ نے 43 اور حشمت اللہ شاہدی نے 18 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔

گلبدین نائب اور نجیب اللہ زردان نے آسٹریلین بولنگ کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے، گلبدین نائب اور نجیب اللہ زردان کے درمیان 83 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد گلبدین نائب 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ نجیب اللہ زردان نے نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت افغانستان کی ٹیم 38.2 اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں