کراچی جنوب مغربی ہوا چلنے اور نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

اتوار کو بھی گرمی کی شدت ہفتے کی طرح برقرار رہنے کا امکان ہے

اتوار کو بھی گرمی کی شدت ہفتے کی طرح برقرار رہنے کا امکان ہے (فوٹو: فائل، رائٹرز)

ہفتے کو شہر کا پارہ گرم اور مرطوب رہا، نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کہیں بڑھ کر محسوس ہوئی، اتوار کو بھی حدت برقرار رہنے جبکہ گرمی کا پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار معمول سے کم 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ دن کے وقت حسب سابق ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد تک رہا۔ ان دونوں عوامل کی وجہ سے شہر کا پارہ 37.4 ڈگری ہونے کے باوجود گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 28.5 جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی حدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story