سکندر کنول کے سچ جھوٹ کاپتہ چلانے کیلیے پولی گرافک ٹیسٹ

ملزم جھوٹ بول رہا ہو تودل کی دھڑکن،سانس تیزہوجاتی ہے،سچ کہہ رہاتو نارمل رہتی ہے


Iftikhar Chohadary August 30, 2013
ملزم جھوٹ بول رہا ہو تودل کی دھڑکن،سانس تیزہوجاتی ہے،سچ کہہ رہاتو نارمل رہتی ہے. فوٹو : اے ایف پی/فائل

بلیو ایریا واقعے میں ملزم سکندر، اس کی اہلیہ اور اسلحہ فراہم کرنے والے شخص کے سچ یاجھوٹ بولنے کاپتہ چلانے والی جدیدمشین کے ذریعے ایف آئی اے نے پولی گرافک ٹیسٹ لیناشروع کردیے ہیں جس کے بعد مجوزہ چالان کوحتمی شکل دیکرضابطہ فواجداری کی دفعہ 512 کے تحت نامکمل چالان آئندہ2یوم کے اندر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرایاجائیگا۔

وفاقی پولیس کے ذمے دارذرائع نے جمعرات کو ایکسپریس کو بتایا کہ وفاقی پولیس کی جامع تفتیش مکمل کرلی گئی،مگرایک مرتبہ پھرپوری تسلی کرنے کی خاطرتینوںملزمان سکندر،اسکی اہلیہ کنول اوراسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کا ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں3 رکنی خصوصی ٹیم پولی گرافک(سچ یاجھوٹ بولنے کی صورت میں پتہ چلانے والی مشین کے ذریعے)ٹیسٹ لے گی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشین کے ذریعے تفتیش کارپتہ چلاتے ہیںکہ جب ملزم سے سوال کیاجائے تواس کے دل کی دھڑکن اورسانس معمول کے مطابق(جیسے ٹیسٹ لینے سے پہلے تھی) برقراررہی یادل کی دھڑکن تیز ہوئی اورسانس بھی تیز ہوئی ہوتواس کامطلب یہ لیاجاتاہے کہ ملزم جھوٹ بول رہاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |