پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں بھرپور انداز میں واپس آسکتی ہے مکی آرتھر

ہمارا آغاز حیران کن رہا لیکن ہم اس ناکامی کی گرد جھاڑ کر نئے انداز میں سامنے آئیں گے، کوچ


AFP June 02, 2019
ہمارا آغاز حیران کن رہا لیکن ہم اس ناکامی کی گرد جھاڑ کر نئے انداز میں سامنے آئیں گے، کوچ. فوٹو: فائل

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اصرار ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں مایوس کن آغاز کے بعد بھرپور انداز میں واپس آ سکتی ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارا آغاز حیران کن رہا لیکن ہم اس ناکامی کی گرد جھاڑ کر نئے انداز میں سامنے آئیں گے، ہمیں اندازہ تھا کہ ویسٹ انڈیز سے میچ میں شارٹ پچ گیندوں کا سامنا رہے گا اور ہم اس کیلیے بہتر طور پر تیار تھے لیکن جس طرح ہمارے بیٹسمین آؤٹ ہوئے وہ انتہائی مایوس کن رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔