پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سے روانہ کل پشاور پہنچے گی

دوسری کوئٹہ سے روانہ ہو گی، تیسری ٹرین کل کراچی سے لاہور کے لیے جائے گی


APP June 02, 2019
2 اور 3 جون کو چلنے والی 3 اسپیشل عید ٹرینوں کی مکمل بکنگ ہو چکی، ترجمان۔ فوٹو: فائل

لاہور: پہلی عید اسپیشل ٹرین آج اتوار کو کراچی سٹی سے صبح 10 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گئی جو کل پشاور پہنچے گی۔

لاہور سمیت مختلف شہروں سے چلائی جانے والی 5 عیدسپیشل ٹرینوں میں سے پہلی ٹرین آج اتوار کو کراچی سٹی سے صبح 10 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گئی جو حیدرآباد ، خانیوال ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

دوسری اسپیشل ٹرین بھی آج 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر جیکب آباد ، بہاولپور اور لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 6 بج کر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو کراچی کینٹ سے 11 بجے روانہ ہوکر ٹنڈو آدم ، رحیم یارخان اور براستہ فیصل آباداگلے روز صبح 9 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

عید کی چھٹیوں کے بعدمسافروں کو اپنی منزل پر پہنچانے کے لیے چوتھی اسپیشل ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوکر سانگلہ ہل ، فیصل آباد ، رحیم یار خان ، روہڑی اور نواب شاہ سے ہوتی ہوئی اگلے روزشام 5 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین بھی 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر لالہ موسیٰ ، لاہور ، خانیوال ، بہاولپور ، روہڑی کے راستے اگلے روز دوپہر ایک بجے کوئٹہ پہنچے گی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق عید سے قبل2اور3جون کو چلنے والی 3 اسپیشل عید ٹرینیں مکمل طور پر بک ہو چکی ہیںجبکہ عید کی چھٹیوں کے بعد 8 جون کو لاہور سے کراچی اور راولپنڈی سے کوئٹہ تک چلنے والی عید اسپیشل ٹرینوں کی بکنگ جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں