ہنڈوراس میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کو آگ لگا دی

ہنڈوراس میں میڈیکل اور تعلیم کے متعلق شعبوں میں نجکاری کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔


این این آئی June 02, 2019
ہنڈوراس میں میڈیکل اور تعلیم کے متعلق شعبوں میں نجکاری کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسی گلپا میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم حصے کو آگ لگا دی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، نقاب پوش مظاہرین نے ٹائر لا کر امریکی سفارت خانے کی عمارت کے اہم داخلی دروازے کو آگ لگا دی۔ ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کو آگ لگانے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بعدازاں محکمہ فائر اینڈ سروس کے عملے نے آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا۔

واضح رہے کہ ہنڈوراس میں میڈیکل اور تعلیم کے متعلق شعبوں میں نجکاری کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ طب اور تعلیم سے متعلق شعبوں کی نجکاری کی تجویز صدر جوآن اورلانڈو ییرنانڈیز نے پیش کی تھی جنہیں امریکا کا اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے۔

ہنڈوراس میں امریکہ مخالف احساسات و جذبات پائے جاتے ہیں اور اس ملک کے عوام کا کہنا تھا کہ امریکا ہنڈوراس کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں