ورلڈ کپ میں بیلز نہ گرنے کی وجہ سے بیٹسمین کے آؤٹ نہ ہونے کاایک اور واقعہ

نیوزی لینڈ سے میچ میں سری لنکا کے ڈیموتھ کرونارتنے کے بیٹ سے لگتی ہوئی گیند بیلز سے ٹکرائی مگر وہ نیچے نہیں گریں۔


Sports Desk June 02, 2019
نیوزی لینڈ سے میچ میں سری لنکا کے ڈیموتھ کرونارتنے کے بیٹ سے لگتی ہوئی گیند بیلز سے ٹکرائی مگر وہ نیچے نہیں گریں۔ فوٹو: فائل

QUETTA: ورلڈ کپ میں بیلز نہ گرنے کی وجہ سے بیٹسمین کے آؤٹ ہونے سے محفوظ رہنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

نیوزی لینڈ سے میچ میں سری لنکا کے ڈیموتھ کرونارتنے کے بیٹ سے لگتی ہوئی گیند بیلز سے ٹکرائی مگر وہ نیچے نہیں گریں، جس سے سری لنکن کپتان اس وقت میدان بدر ہونے سے محفوظ رہے۔

یہ ورلڈ کپ آغاز میں ہی ایسا دوسرا واقعہ ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ کے عادل رشید کی گیند لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے سے کوئنٹین ڈی کک کو اننگز آگے بڑھانے کا موقع ملا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں