کارڈف میں ورلڈ کپ میچ کی آفیشل گیند دلچسپ انداز میں کپتانوں کودی گئی

پورے راستے کے دوران گیند کو فضا میں اچھالا اور کیچ کیا جاتا رہا، مجموعی طور پر اسے 1835 مرتبہ اچھالا اور کیچ کیا گیا۔


Sports Desk June 02, 2019
پورے راستے کے دوران گیند کو فضا میں اچھالا اور کیچ کیا جاتا رہا، مجموعی طور پر اسے 1835 مرتبہ اچھالا اور کیچ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کارڈف میں شیڈول پہلے ورلڈ کپ میچ کی آفیشل گیند دلچسپ انداز میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کپتانوں کو پیش کی گئی۔

ایک بڑی 'کیچ ریلی' نکالی گئی جس میں مختلف کرکٹ کلبز اورشائقین کی بہت بڑی تعداد نے حصہ لیا، یہ ریلی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اسٹیڈیم پہنچی، پورے راستے کے دوران گیند کو فضا میں اچھالا اور کیچ کیا جاتا رہا، مجموعی طور پر اسے 1835 مرتبہ اچھالا اور کیچ کیا گیا۔

'الٹیمیٹ ڈلیوری' کے میزبان رگبی کے عظیم کھلاڑی شین ولیمز تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |