وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے کہاکشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جاسکتا،معاون خصوسی


ویب ڈیسک June 02, 2019
وزیراعظم نےاسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی،معاون خصوصی فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔

مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کےخطاب پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اور اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔