آئی ایم ایف سے رقم نہ ملنے پر پاکستان کی ریٹنگ کم ہونیکا امکان

معاشی حالات میں بہتری آنے کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی جا سکتی ہے۔


Monitoring Desk August 30, 2013
معاشی حالات میں بہتری آنے کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی جا سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی اقتصادی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے انتباہ کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے رقم نہ ملی تو پاکستان کی ریٹنگ مزید کم ہو سکتی ہے۔

ایک ٹی وی کے مطابق ایس اینڈ پی کی نئی رپورٹ میں پاکستان کی ریٹنگ منفی 6 پر برقرار رکھی گئی ہے۔ معاشی حالات میں بہتری آنے کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے پاس مرکزی بینک سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ کمزور مالی حالات کی وجہ سے مانیٹری پالیسی موثر نہیں رہی۔ حکومت کے حالیہ اقدامات سے اگلے دو سال کے دوران قرضوں کا تناسب کم ہونے کی امید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |