تاریخ کی سب سے بڑی گیس چوری کا انکشاف گلگت بلتستان میں 2 وزرا کے دفتر میں بجلی چوری پکڑی گئی

احباب کالونی میں 400 گھروں کوبغیر کنکشن گیس فراہم کی جا رہی تھی،گوجرانوالہ میں بجلی چوری پر 2 فیکٹریوں کے کنکشن منقطع


احباب کالونی میں 400 گھروں کوبغیر کنکشن گیس فراہم کی جا رہی تھی،گوجرانوالہ میں بجلی چوری پر 2 فیکٹریوں کے کنکشن منقطع فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف ٹاسک فورسز اور ایف آئی اے کی ٹیموں کی کارروائی کے دوران کروڑوں کی چوریاں پکڑ کر متعدد کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے، گلگت بلتستان میں 2 وزرا کے دفاتر میں بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

ملتان میں ضلعی حکومت کی ٹاسک فورس نے تاریخ کا سب سے بڑا گیس چوری کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ بوسن روڈ پر مدرسہ ابن قاسم کے قریب احباب کالونی میں زیر زمین پرائیویٹ پائپ لائن ڈال کر 400 گھروں کو بغیر کنکشن گیس فراہم کی جا رہی تھی۔ آئی این پی کے مطابق گلگت بلتستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے صوبائی وزیر تعلیم و قانون ڈاکٹر علی مدد شیر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سمیت ڈائریکٹر کالجز کے دفاتر پر چھاپے مار کر بجلی چوری پکڑلی۔ چھاپہ مار ٹیم نے پی ڈبلیو ڈی کے ہیڈ کوارٹرز میں چیف انجنیئر محمد شفیع سمیت تمام دفاتر میں بجلی چوری پکڑ لی۔



ٹیم نے سول سیکریٹریٹ میں صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر کے دفتر پر چھاپہ مارا تو وہ بھی بجلی چور نکلے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ہڑپہ پولیس نے سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد ابراہیم کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اوکاڑہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عمر دین ٹاؤن میں محمد شفیق کیخلاف گیس چوری پر مقدمہ درج کرادیاگیا۔ کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گائوں ھندال میں عبدالرئوف بجلی چوری کرتے پکڑا گیا۔ عبدالرئوف نے واپڈا ٹیم کو دیکھ کرکنڈا اتارنے کی کوشش کی تو وہ 50 کے وی کے ٹرانسفارمر پر گر گیا جس کی وجہ سے لاکھوں مالیت کا ٹرانسفارمر جل گیا۔ سرگودھا، ساہیوال، میانوالی میں پولیس نے بجلی اور گیس چوری کے خلاف کارروائی کے دوران 14 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں