نیکٹا نے زرتاج گل کی بہن کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دے دیا

شبنم گل کی خدمات مکمل طور پر میرٹ پر مانگی گئی ہیں، نیکٹا سربراہ


ویب ڈیسک June 02, 2019
تاحال شبنم گل کی نیکٹا میں تقرری نہیں ہوئی ہے، نیکٹا سربراہ فوٹو: فائل

نیشنل کاؤنٹس ٹیررزم اتھارٹی کے سربراہ نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دے دیا ہے۔

سربراہ نیکٹا نے شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی سے متعلق خبروں کی وضاحت جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیکٹا میں گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لئے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں، 4 رکنی کمیٹی نے12 امیدواروں میں سے شبنم گل سمیت 6 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تاحال محترمہ شبنم گل کی نیکٹا میں تقرری نہیں ہوئی ہے، شبنم گل کی تقرری 19 ویں گریڈ میں ڈیپوٹیشن پر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مانگی گئی ہے، ان کی خدمات ادارے میں دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقی نوعیت کی ہوگی۔

نیکٹا کے سربراہ نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹس میں شبنم گل کی تقرری کو میرٹ کے برعکس کہا گیا ہے، یہ رپورٹس بے بنیاد ہیں، شبنم گل کی خدمات مکمل طور پر میرٹ پر مانگی گئی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی سفارش پر ہی نیکٹا نے ان کی بہن شبنم گل کی خدمات مانگی ہیں، شبنم گل کی خدمات نیکٹا کے حوالے کرنے کے لئے زرتاج گل کے پی ایس او نے لیٹر جاری کیا جس میں شبنم گل کو نیکٹا میں ڈیپوٹیشن پر بھرتی کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے خط میں کہا گیا ہے کہ شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے لئے زرتاج گل کے ساتھ آپ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اسی ٹیلی فونک گفتگو کے تناظرمیں آپ کو شبنم گل کی سی وی بھیجی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |