عافیہ صدیقی نے قتل کیا اور نہ ہی اقدام قتل رمزے کلارک

امریکا جاکر اسکو رہائی دلانے کیلیے لوگوں کو جمع کروں گا،سابق امریکی اٹارنی جنرل


Staff Reporter August 28, 2012
امریکا جاکر اسکو رہائی دلانے کیلیے لوگوں کو جمع کروں گا،سابق امریکی اٹارنی جنرل (فوٹو عرفان علی / ایکسپریس)

سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی نے کسی کو قتل کیا اور نہ ہی اقدام قتل،وہ بین الاقوامی سیاست کی نذرہوگئی ہیں، انہیں رہا ہونا چاہیے، امریکا جا کر عافیہ کو رہائی دلانے کے لیے لوگوں کو اکٹھا کروں گا۔وہ پیر کو کراچی میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے،

ڈاکٹر عافیہ کی صدیقی کی رہائی کے بارے میں عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اور بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد انھوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی نے نہ تو کسی کو قتل کیا اور نہ ہی اقدام قتل، انھوں نے کہا کہ اپنے کیریئر میں جتنی نا انصافی اور ظلم عافیہ کے ساتھ دیکھا کسی اور کے ساتھ نہیں دیکھا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عافیہ کی رہائی حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہیے نا کہ کسی ڈیل کی بنا پر رہائی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں