ساہیوال چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے سے 5 بچے چل بسے

خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کے بعدحقائق سامنے آئیں گے،ترجمان وزارت صحت پنجاب


ویب ڈیسک June 02, 2019
مرنے والے بچوں کی تعداد 5 کی بجائے 3 ہے، 2 بچے نازک حالت میں پرائیویٹ اسپتال سے ڈی ایچ کیومنتقل ہوئے، کمیٹی رپورٹ ۔ فوٹو: فائل

سٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال میں اے سی خراب ہونے سے زیر علاج 5 نومولد بچے جاں بحق ہوگئے۔

ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث 5 بچے جاں بحق ہوگئے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔

ڈی سی ساہیوال نے اپنے مراسلے میں صوبائی حکومت کو بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جب کہ ایم ایس آفس سے اے سی اتروا کر بچوں کے وارڈ میں لگوادیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ رفاقت علی نے تصدیق کی کہ ٹیچنگ اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نومولود بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، 3 بچے شدید گرمی سے جان کی بازی ہارگئے،اموات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر معاملے کی تحقیقات کرنے والی دو رکنی کمیٹی نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق مرنے والے بچوں کی تعداد 5 کی بجائے 3 ہے، جن میں 2 بچے نازک حالت میں پرائیویٹ اسپتال سے ڈی ایچ کیومنتقل ہوئے، ایک بچہ چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھا جس کی موت واقع ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں