وزیر اعظم کا حکم زرتاج گل نے بہن کی تعیناتی کیلیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا
تحریک انصاف نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی اور سفارش پر تقرریاں پی ٹی آئی کی روایات کے خلاف ہیں، نعیم الحق
SAN FRANCISCO:
وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا جس پر زرتاج گل نے خط واپس لے لیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر زرتاج گل کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن ڈائریکٹر نیکٹا تعینات
دریں اثنا وزیر مملکت زرتاج گل نے سیکریٹری داخلہ کو لکھا گیا خط واپس لے لیا اور کہا ہے کہ خط ارسال کرنے کا مقصد صرف سی وی کی نشاندہی کرنا تھا، خط کے ذریعے اقربا پروری یا دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی، غیر ذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے غیر ضروری تنقید کی گئی۔

یہ پڑھیں: نیکٹا نے زرتاج گل کی بہن کی تقرری کو میرٹ کے مطابق قرار دے دیا